Saturday, 18 November 2017

Sunan Abu Dawood Hadith No 912

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مَخْرَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لِلنَّاسِ وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَی عُنُقِهِ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَسْمَعْ مَخْرَمَةُ مِنْ أَبِيهِ إِلَّا حَدِيثًا وَاحِدًا
محمد بن سلمہ، ابن وہب، مخرمہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے کہ امامہ بنت ابی العاص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاندھے پر سوار ہوتیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے ان کو بٹھا دیتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ مخرمہ نے اپنے والد سے صرف ایک حدیث سنی ہے (اور یہ حدیث وہ نہیں ہے لہٰذا یہ حدیث مرسل ہے۔

No comments:

Post a Comment