حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ يَقُولُ بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ جُلُوسٌ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْمِلُ أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ وَأُمُّهَا زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ صَبِيَّةٌ يَحْمِلُهَا عَلَی عَاتِقِهِ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ عَلَی عَاتِقِهِ يَضَعُهَا إِذَا رَکَعَ وَيُعِيدُهَا إِذَا قَامَ حَتَّی قَضَی صَلَاتَهُ يَفْعَلُ ذَلِکَ بِهَا
قتیبہ بن سعید، لیث، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امامہ بنت ابی العاص کو اٹھائے ہوئے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی زینت کی بیٹی تھیں اور وہ اس وقت بچی تھیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاندھے پر سوار تھیں اسی حال میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو ان کو بٹھا دیا اور جب کھڑے ہوئے تو پھر اٹھا لیا نماز کے ختم ہونے تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی کرتے رہے۔
No comments:
Post a Comment