حدثنا إبراهيم بن المنذر ، حدثني أبو بكر بن أبي أويس ، حدثني سليمان ، عن موسى بن عقبة ، عن سالم ، عن أبيه ، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال " رأيت امرأة سوداء ثائرة الرأس ، خرجت من المدينة ، حتى قامت بمهيعة فأولت أن وباء المدينة نقل إلى مهيعة ، وهى الجحفة ".
مجھ سے ابراہیمبنالمنذر نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے ابوبکر بن ابی اویس نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے سلیمان نے بیان کیا ‘ ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا ‘ ان سے سالم نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے والد حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے ایک پراگندہ بال کالی عورت دیکھی جو مدینہ سے نکلی اور مہیعہ میں جا کر ٹھہر گئی ۔ میں نے اس کی تعبیر یہ لی کہ مدینہ کی وبا مہیعہ یعنی منتقل ہو گئی ۔
No comments:
Post a Comment