حدثنا أبو بكر المقدمي ، حدثنا فضيل بن سليمان ، حدثنا موسى ، حدثني سالم بن عبد الله ، عن عبد الله بن عمر ـ رضى الله عنهما ـ في رؤيا النبي صلى الله عليه وسلم في المدينة " رأيت امرأة سوداء ثائرة الرأس ، خرجت من المدينة ، حتى نزلت بمهيعة ، فتأولتها أن وباء المدينة نقل إلى مهيعة ، وهى الجحفة ".
ہم سے ابوبکر المقدمی نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے فضیل بن سلیمان نے بیان کیا ‘ ان سے موسیٰ نے بیان کیا ‘ ان سے سالمبنعبداللہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ میں خواب کے سلسلے میں کہ ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) میں نے ایک پراگندہ بال ‘ سیاہ عورت دیکھی کہ وہ مدینہ سے نکل کر مہیعہ چلی گئی ۔ میں نے اس کی تعبیر لی کہ مدینہ کی وبا مهيعۃ منتقل ہو گئی ہے ۔ مهيعۃ یعنی الجحفۃ کو کہتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment