حدثنا محمد بن العلاء ، حدثنا أبو أسامة ، عن بريد بن عبد الله بن أبي بردة ، عن جده أبي بردة ، عن أبي موسى ، أراه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " رأيت في رؤيا أني هززت سيفا فانقطع صدره ، فإذا هو ما أصيب من المؤمنين يوم أحد ، ثم هززته أخرى ، فعاد أحسن ما كان ، فإذا هو ما جاء الله به من الفتح ، واجتماع المؤمنين ".
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ‘ ان سے برید بنعبداللہ ابن ابی بردہ نے بیان کیا ‘ ان سے ان کے دادا ابوبردہ نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ رضیاللہعنہ نے ‘
مجھ کو یقین ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا کہ میں نے ایک تلوار ہلائی تو وہ بیچ سے ٹوٹ گئی ۔ اس کی تعبیر احد کی جنگ میں مسلمانوں کے شہید ہونے کی صورت میں سامنے آئی پھر دوبارہ میں نے اسے ہلا یا تو وہ پہلے سے بھی اچھی شکل میں ہو گئی ۔ اس کی تعبیر فتح اور مسلمانوں کے اتفاق و اجتماع کی صورت میں سامنے آئی ۔
No comments:
Post a Comment