حدثنا موسى بن إسماعيل ، حدثنا جويرية ، عن نافع ، أن عبد الله ، حدثه أن النبي صلى الله عليه وسلم اصطنع خاتما من ذهب ، جعل فصه في بطن كفه إذا لبسه ، فاصطنع الناس خواتيم من ذهب ، فرقي المنبر ، فحمد الله وأثنى عليه فقال " إني كنت اصطنعته ، وإني لا ألبسه ". فنبذه فنبذ الناس. قال جويرية ولا أحسبه إلا قال في يده اليمنى.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ایک سونے کی انگوٹھی بنوائی اور پہننے میں آپ اس کا رنگ اندر کی طرف رکھتے تھے ۔ آپ کی دیکھا دیکھی لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنا لیں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور اللہ کی حمد و ثنا کی اور فرمایا میں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی ( حرمت نازل ہونے کے بعد ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب میں اسے نہیں پہنوں گا ۔ پھر آپ نے وہ انگوٹھی پھینک دی اور لوگوں نے بھی اپنی سونے کی انگوٹھیوں کو پھینک دیا ۔ جویریہ نے بیان کیا کہ مجھے یہی یاد ہے کہ نافع نے ” داہنے ہاتھ میں “ بیان کیا ۔
No comments:
Post a Comment