حدثنا آدم بن أبي إياس ، حدثنا شعبة ، عن قتادة ، عن أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ قال لما أراد النبي صلى الله عليه وسلم أن يكتب إلى الروم قيل له إنهم لن يقرءوا كتابك إذا لم يكن مختوما. فاتخذ خاتما من فضة ، ونقشه محمد رسول الله. فكأنما أنظر إلى بياضه في يده.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس بنمالک رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روم ( کے بادشاہ کو ) خط لکھانا چاہا تو آپ سے کہا گیا کہ اگر آپ کے خط پر مہر نہ ہوئی تو وہ خط نہیں پڑھتے ۔ چنانچہ آپ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اس پر لفظ ” محمد رسول اللہ “ کندہ کرایا ۔ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس کی سفیدی اب بھی میں دیکھ رہا ہوں ۔
No comments:
Post a Comment