حدثنا أبو معمر ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا عبد العزيز بن صهيب ، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال صنع النبي صلى الله عليه وسلم خاتما قال " إنا اتخذنا خاتما ، ونقشنا فيه نقشا ، فلا ينقش عليه أحد ". قال فإني لأرى بريقه في خنصره.
ہم سے ابو معمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالعزیز بن صہیب نے بیان کیا ، ان سے حضرت انس رضیاللہعنہ نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا کہ ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اس پر لفظ ( محمد رسول اللہ ) کندہ کرایا ہے اس لیے انگوٹھی پرکوئی شخص یہ نقش نہ کندہ کرائے ۔ انس نے بیان کیا کہ جیسے اس انگوٹھی کی چمک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چھنگلیاں میں اب بھی میں دیکھ رہا ہوں ۔
No comments:
Post a Comment