حدثنا يوسف بن موسى ، حدثنا أبو أسامة ، حدثنا عبيد الله ، عن نافع ، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم اتخذ خاتما من ذهب أو فضة ، وجعل فصه مما يلي كفه ، ونقش فيه محمد رسول الله. فاتخذ الناس مثله ، فلما رآهم قد اتخذوها رمى به ، وقال " لا ألبسه أبدا ". ثم اتخذ خاتما من فضة ، فاتخذ الناس خواتيم الفضة. قال ابن عمر فلبس الخاتم بعد النبي صلى الله عليه وسلم أبو بكر ثم عمر ثم عثمان ، حتى وقع من عثمان في بئر أريس.
ہم سے یوسف بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو اسا مہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبیداللہ نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے یاچاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا اور اس پر ” محمدرسول اللہ “ کے الفاظ کھدوائے پھر دوسرے لوگوں نے بھی اسی طرح کی انگوٹھیاں بنوالیں ۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ کچھ دوسرے لوگوں نے بھی اس طرح کی انگوٹھیاں بنوالی تو آپ نے اسے پھینک دیا اور فرمایا کہ اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا ۔ پھر آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور دوسرے لوگوں نے بھی چاندی کی انگو ٹھیاں بنوالیں ۔ حضرت ابنعمر رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس انگوٹھی کو حضرت ابوبکر رضیاللہعنہ نے پہنا پھر حضرت عمر رضیاللہعنہ اور پھر حضرت عثمان نے پہنا ۔ آخر حضرت عثمان رضیاللہعنہ کے عہد خلافت میں وہ انگوٹھی اریس کے کنویں میں گر گئی ۔
No comments:
Post a Comment