حدثنا موسى بن إسماعيل ، حدثنا إبراهيم بن سعد ، حدثنا ابن شهاب ، عن عروة ، عن عائشة ، قالت صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم في خميصة له لها أعلام ، فنظر إلى أعلامها نظرة ، فلما سلم قال " اذهبوا بخميصتي هذه إلى أبي جهم ، فإنها ألهتني آنفا عن صلاتي ، وائتوني بأنبجانية أبي جهم بن حذيفة بن غانم من بني عدي بن كعب ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بنسعد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابنشہاب نے بیان کیا ، ان سے عروہبنزبیر نے اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک نقشی چادر میں نماز پڑھی اور اس کے نقش ونگار پر نماز ہی میں ایک نظر ڈالی ۔ پھر سلام پھیر کر فرمایا کہ میری یہ چادر ابوجہم کو واپس دے دو ۔ اس نے ابھی مجھے میری نماز سے غافل کر دیا تھا اور ابوجہم کی سادی چادر لیتے آؤ ۔ یہ ابوجہم بن حذیفہ بن غانم بنیعدی بن کعب قبیلے میں سے تھے ۔
No comments:
Post a Comment