حدثني يحيى بن بكير ، حدثنا الليث ، عن عقيل ، عن ابن شهاب ، قال أخبرني عبيد الله بن عبد الله بن عتبة ، أن عائشة ، وعبد الله بن عباس ، رضى الله عنهم قالا لما نزل برسول الله صلى الله عليه وسلم طفق يطرح خميصة له على وجهه ، فإذا اغتم كشفها عن وجهه ، فقال وهو كذلك " لعنة الله على اليهود والنصارى اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد ". يحذر ما صنعوا.
مجھ سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعدنے بیان کیا ، ان سے عقیل نے بیان کیا ، ان سے ابنشہاب نے بیان کیا کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہبنعتبہ نے خبر دی ، ان سے حضرت عائشہ اور حضرت عبداللہبنعباس رضیاللہعنہم نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب آخری مرض طاری ہوا تو آپ اپنی کملی چہرہمبارک پر ڈالتے تھے اور جب سانس گھٹنے لگتا تو چہرہ کھول لیتے اور اسی حالت میں فرماتے ” یہود و نصاریٰ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور ہو گئے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا ۔ “ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے عمل بد سے ( مسلمانوں کو ) ڈرا رہے تھے ۔
No comments:
Post a Comment