حدثنا يحيى بن بكير ، حدثنا الليث ، عن يونس ، عن ابن شهاب ، أن ابن السباق ، قال إن زيد بن ثابت قال أرسل إلى أبو بكر ـ رضى الله عنه ـ قال إنك كنت تكتب الوحى لرسول الله صلى الله عليه وسلم فاتبع القرآن. فتتبعت حتى وجدت آخر سورة التوبة آيتين مع أبي خزيمة الأنصاري لم أجدهما مع أحد غيره { لقد جاءكم رسول من أنفسكم عزيز عليه ما عنتم} إلى آخره.
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیثبنسعد نے بیان کیا ، ان سے یونس نے ، ان سے ابنشہاب نے ، ان سے عبید ابن سباق نے بیان کیا اور ان سے حضرت زیدبنثابت رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
حضرت ابوبکر رضیاللہعنہ نے اپنے زمانہء خلافت میں مجھے بلایا اور کہا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قرآن لکھتے تھے ۔ اس لئے اب بھی قرآن ( جمع کرنے کے لئے ) تم ہی تلاش کرو ۔ میں نے تلاش کی اور سورۃ التوبہ کی آخری دو آیتیں مجھے حضرت خزیمہ انصاری کے پاس لکھی ہوئی ملیں ، ان کے سوا اور کہیں یہ دو آیتیں نہیں مل رہی تھیں ۔ وہ آیتیں یہ تھیں ۔ لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم آخر تک ۔
No comments:
Post a Comment