Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4988

قال ابن شهاب وأخبرني خارجة بن زيد بن ثابت ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ سمع زيد بن ثابت ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال فقدت آية من الأحزاب حين نسخنا المصحف قد كنت أسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ بها فالتمسناها فوجدناها مع خزيمة بن ثابت الأنصاري ‏ {‏ من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه‏}‏ فألحقناها في سورتها في المصحف‏.‏
ابنشہاب نے بیان کیا کہ مجھے خارجہ بن زیدبنثابت نے خبر دی ، انہوں نے حضرت زیدبنثابت سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
جب ہم ( عثمان رضیاللہعنہ کے زمانہ میں ) مصحف کی صورت میں قرآنمجید کو نقل کر رہے تھے ، تو مجھے سورۃ الاحزاب کی ایک آیت نہیں ملی ، حالانکہ میں اس آیت کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کرتا تھا اور آپ اس کی تلاوت کیا کرتے تھے ، پھر ہم نے اسے تلاش کیا تو وہ خزیمہ بن ثابت انصاری رضیاللہعنہ کے پاس ملی ۔ وہ آیت یہ تھی من المؤمنین رجال صدقوا ما عاھدوا اللہ علیہ چنانچہ ہم نے اس آیت کو سورۃ الاحزاب میں لگا دیا ۔

No comments:

Post a Comment