حدثنا إسحاق بن منصور ، قال وحدثنا عبد الرزاق ، أخبرنا معمر ، عن همام ، عن أبي هريرة ، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " قال الله كذبني ابن آدم ولم يكن له ذلك ، وشتمني ولم يكن له ذلك ، أما تكذيبه إياى أن يقول إني لن أعيده كما بدأته ، وأما شتمه إياى أن يقول اتخذ الله ولدا ، وأنا الصمد الذي لم ألد ولم أولد ولم يكن لي كفؤا أحد ". { لم يلد ولم يولد * ولم يكن له كفؤا أحد} كفؤا وكفيئا وكفاء واحد.
ہم سے اسحاق ابن منصور نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہمیں معمر نے خبر دی ، انہیں ہمام نے ، ان سے حضرت ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیاکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ ) ابن آدم نے مجھے جھٹلایا حالانکہ اس کے لئے یہ مناسب نہ تھا ۔ اس نے مجھے گالی دی حالانکہ یہ اس کا حق نہیں تھا ۔ مجھے جھٹلانا یہ ہے کہ کہتا ہے کہ میں اسے دوبارہ زندہ نہیں کر سکتا جیسا کہ میں نے اسے پہلی دفعہ پیدا کیا تھا ۔ اس کا گالی دینا یہ ہے کہ کہتا ہے اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے حالانکہ میں بےپرواہ ہوں ، میرے ہاں نہ کوئی اولاد ہے اور نہ میں کسی کی اولاد اور نہ کوئی میرے برابر کا ہے ۔ کفوا اور کفیئا اور کفائ ہم معنی ہیں ۔
No comments:
Post a Comment