حدثنا عثمان بن أبي شيبة ، حدثنا جرير ، عن منصور ، عن أبي الضحى ، عن مسروق ، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكثر أن يقول في ركوعه وسجوده " سبحانك اللهم ربنا وبحمدك ، اللهم اغفر لي ". يتأول القرآن.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا ، ان سے منصور نے ، ان سے ابو الضحیٰ نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہما نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( سورۃ الفتح نازل ہونے کے بعد ) اپنے رکوع اور سجدوں میں بکثرت یہ دعا پڑھتے تھے سبحانک اللھم ربنا الخ یعنی ” پاک ہے تیری ذات اے اللہ ! اے ہمارے رب ! اور تیرے ہی لئے تعریف ہے ، اے اللہ ! میری مغفرت فرما دے ۔ “ قرآنمجید کے حکم مذکور اس طرح آپ عمل کرتے تھے ۔
No comments:
Post a Comment