حدثنا الحسن بن الربيع ، حدثنا أبو الأحوص ، عن الأعمش ، عن أبي الضحى ، عن مسروق ، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت ما صلى النبي صلى الله عليه وسلم صلاة بعد أن نزلت عليه { إذا جاء نصر الله والفتح} إلا يقول فيها " سبحانك ربنا وبحمدك ، اللهم اغفر لي ".
ہم سے حسن بن ربیع نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوالاحوص نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، ان سے ابو الضحیٰ نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ نے بیان کیا کہ
آیت اذا جاء نصر اللہ یعنی جب اللہ کی مدد اور فتح آ پہنچی ، جب سے نازل ہوئی تھی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز ایسی نہیں پڑھی جس میں آپ نے یہ دعا نہ کرتے ہوں ۔ سبحانک اللھم ربنا وبحمدک اللھم اغفر لی ۔ یعنی ” پاک ہے تیری ذات اے اللہ ! اے ہمارے رب ! اور تیرے ہی لئے تعریف ہے ۔ اے اللہ میری مغفرت فرما دے ۔ “
No comments:
Post a Comment