حدثنا خالد بن يزيد الكاهلي ، حدثنا إسرائيل ، عن أبي إسحاق ، عن أبي عبيدة ، عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قال سألتها عن قوله تعالى { إنا أعطيناك الكوثر} قالت نهر أعطيه نبيكم صلى الله عليه وسلم شاطئاه عليه در مجوف آنيته كعدد النجوم. رواه زكرياء وأبو الأحوص ومطرف عن أبي إسحاق.
ہم سے خالد بنیزید کاہلی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا ، ان سے ابوعبیدہ نے کہ
میں نے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد ” انا اعطیناک الخ ‘‘ یعنی میں نے آپ کو ” کوثر “ عطا کیا ہے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتلایا کہ یہ ( کوثر ) ایک نہر ہے جو تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بخشی گئی ہے ، اس کے دو کنارے ہیں جن پر خولدار موتیوں کے ڈیرے ہیں ۔ اس کے آبخورے ستاروں کی طرح ان گنت ہیں ۔ اس حدیث کی روایت زکریا اور ابوالاحوص اور مطرف نے ابواسحاق سے کی ہے ۔
No comments:
Post a Comment