Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4906

حدثنا إسماعيل بن عبد الله ،‏‏‏‏ قال حدثني إسماعيل بن إبراهيم بن عقبة ،‏‏‏‏ عن موسى بن عقبة ،‏‏‏‏ قال حدثني عبد الله بن الفضل ،‏‏‏‏ أنه سمع أنس بن مالك ،‏‏‏‏ يقول حزنت على من أصيب بالحرة فكتب إلى زيد بن أرقم وبلغه شدة حزني يذكر أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ‏"‏ ـ وشك ابن الفضل في أبناء أبناء الأنصار ـ فسأل أنسا بعض من كان عنده فقال هو الذي يقول رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ هذا الذي أوفى الله له بأذنه ‏"‏‏.‏
ہم سے اسماعیل بنعبداللہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے اسماعیل بن ابراہیم بن عقبہ نے بیان کیا ، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا کہ
مجھ سے عبداللہ بن فضل نے بیان کیا اور انہوں نے حضرت انس بنمالک رضیاللہعنہ سے ان کا بیان نقل کیا کہ مقام حرہ میں جو لوگ شہید کر دیئے گئے تھے ان پر مجھے بڑا رنج ہوا ۔ حضرت زید بن ارقم رضیاللہعنہما کو میرے غم کی اطلاع پہنچی تو انہوں نے مجھے لکھاکہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ فرما رہے تھے کہ اے اللہ ! انصار کی مغفرت فرما اور ان کے بیٹوں کی بھی مغفرت فرما ۔ حضرت عبداللہ بن فضل کو اس میں شک تھا کہ آپ نے انصار کے بیٹوں کے بیٹوں کا بھی ذکر کیا تھا یا نہیں ۔ حضرت انس رضیاللہعنہ سے ان کی مجلس کے حاضرین میں سے کسی نے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ حضرت زید بن ارقم رضیاللہعنہما ہی وہ ہیں جن کے سننے کی اللہ تعالیٰ نے تصدیق کی تھی ۔

No comments:

Post a Comment