حدثنا عبد الله بن محمد ، حدثنا وهب بن جرير ، قال حدثنا أبي قال ، سمعت الزبير ، عن عكرمة ، عن ابن عباس ، في قوله تعالى { ولا يعصينك في معروف} قال إنما هو شرط شرطه الله للنساء.
ہم سے عبداللہ بنمحمد نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہببنجریر نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے میرے والد نے بیان کیا ، انہوں نے بیان کیاکہ
میں نے زبیر سے سنا ، انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے حضرت ابنعباس رضیاللہعنہما سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد لایعصینک فی معروف یعنی ” اور بھلی باتوں ( اور اچھے کاموں میں ) آپ کی نافرمانی نہ کریں گی ۔ “ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک شرط تھی جسے اللہ تعالیٰ نے ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کے وقت ) عورتوں کے لئے ضروری قرار دیا تھا ۔
No comments:
Post a Comment