Friday, 17 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 4894

حدثنا علي بن عبد الله ،‏‏‏‏ حدثنا سفيان ،‏‏‏‏ قال الزهري حدثناه قال حدثني أبو إدريس ،‏‏‏‏ سمع عبادة بن الصامت ـ رضى الله عنه ـ قال كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم فقال ‏"‏ أتبايعوني على أن لا تشركوا بالله شيئا ولا تزنوا ولا تسرقوا ‏"‏‏.‏ وقرأ آية النساء ـ وأكثر لفظ سفيان قرأ الآية ـ ‏"‏ فمن وفى منكم فأجره على الله ،‏‏‏‏ ومن أصاب من ذلك شيئا فعوقب فهو كفارة له ،‏‏‏‏ ومن أصاب منها شيئا من ذلك فستره الله فهو إلى الله ،‏‏‏‏ إن شاء عذبه وإن شاء غفر له‏}‏ ‏"‏‏.‏ تابعه عبد الرزاق عن معمر في الآية‏.‏
ہم سے علی بنعبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے زہری نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابوادریس نے بیان کیا اور انہوں نے حضرت عبادہبنصامت رضیاللہعنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ
ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم مجھ سے اس بات پر بیعت کرو گے کہ ” اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گے اور نہ زنا کرو گے اور نہ چوری کرو گے “ ۔ آپ نے سورۃ ” النساء “ کی آیتیں پڑھیں ۔ سفیان نے اس حدیث میں اکثریوں کہا کہ آپ نے یہ آیت پڑھی ۔ پھر تم میں سے جو شخص اس شرط کو پورا کرے گا تو اس کا اجر اللہ پر ہے اور جو کوئی ان میں سے کسی شرط کی خلاف ورزی کر بیٹھا اور اس پر اسے سزا بھی مل گئی تو سزا اس کے لئے کفارہ بن جائے گی لیکن کسی نے اپنے کسی عہد کے خلاف کیا اور اللہ نے اسے چھپا لیا تو وہ اللہ کے حوالے ہے اللہ چاہے تو اسے اس پر عذاب دے اور اگر چاہے معاف کر دے ، سفیان کے ساتھ اس حدیث کو عبدالرزاق نے بھی معمر سے روایت کیا انہوں نے زہری سے اور یوں ہی کہا آیت پڑھی ۔

No comments:

Post a Comment