حدثنا أبو معمر ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا أيوب ، عن حفصة بنت سيرين ، عن أم عطية ـ رضى الله عنها ـ قالت بايعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقرأ علينا { أن لا يشركن بالله شيئا} ونهانا عن النياحة ، فقبضت امرأة يدها فقالت أسعدتني فلانة أريد أن أجزيها. فما قال لها النبي صلى الله عليه وسلم شيئا فانطلقت ورجعت فبايعها.
ہم سے ابو معمر نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوارث نے ، کہا ہم سے ایوب نے ، ان سے حفصہ بنت سیرین نے اور ان سے امعطیہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تو آپ نے ہمارے سامنے اس آیت کی تلاوت کی ان لا یشرکن باللہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی اور ہمیں نوحہ ( یعنی میت پر زور زور سے رونا پیٹنا ) کرنے سے منع فرمایا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ممانعت پر ایک عورت ( خود امعطیہ رضیاللہعنہا ) نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور عرض کیا کہ فلاں عورت نے نوحہ میں میری مدد کی تھی ، میں چاہتی ہوں کہ اس کا بدلہ چکا آؤں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا چنانچہ وہ گئیں اور پھر دوبارہ آ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی ۔
No comments:
Post a Comment