حدثنا مسدد ، حدثنا يحيى بن سعيد القطان ، عن يحيى بن سعيد الأنصاري ، عن القاسم بن محمد ، عن صالح بن خوات ، عن سهل بن أبي حثمة ، قال يقوم الإمام مستقبل القبلة ، وطائفة منهم معه وطائفة من قبل العدو ، وجوههم إلى العدو ، فيصلي بالذين معه ركعة ، ثم يقومون ، فيركعون لأنفسهم ركعة ويسجدون سجدتين في مكانهم ، ثم يذهب هؤلاء إلى مقام أولئك فيركع بهم ركعة ، فله ثنتان ، ثم يركعون ويسجدون سجدتين.
ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ‘ ان سے یحییٰ بن سعید انصاری نے ‘ ان سے قاسم بنمحمد نے ‘ ان سے صالح بن خوات نے ‘ ان سے سہلبنابیحثمہ نے بیان کیا کہ
( نماز خوف میں ) امام قبلہرو ہو کر کھڑا ہو گا اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس کے ساتھ نماز میں شریک ہو گی ۔ اس دوران میں مسلمانوں کی دوسری جماعت دشمن کے مقابلہ پر کھڑی ہو گی ۔ انہیں کی طرف منہ کیے ہوئے ۔ امام اپنے سا تھ والی جماعت کو پہلے ایک رکعت نماز پڑھائے گا ( ایک رکعت پڑھنے کے بعد پھر ) یہ جماعت کھڑی ہو جائے گی اور خود ( امام کے بغیر ) اسی جگہ ایک رکوع اور دو سجدے کر کے دشمن کے مقابلہ پر جا کر کھڑی ہو جائے گی ۔ جہاں دوسری جماعت پہلے سے موجود تھی ۔ اس کے بعد امام دوسری جماعت کو ایک رکعت نماز پڑھائے گا ۔ اس طرح امام کی دو رکعتیں پوری ہو جا ئیں گی اور یہ دوسری جماعت ایک رکوع اور دو سجدے خود کرے گی ۔
حدثنا مسدد ، حدثنا يحيى ، عن شعبة ، عن عبد الرحمن بن القاسم ، عن أبيه ، عن صالح بن خوات ، عن سهل بن أبي حثمة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
sanad
ہم سے مسددبن مسرہد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے ‘ ان سے شعبہ نے ‘ ان سے عبدالرحمٰن بن قاسم نے ‘ ان سے ان کے والد قاسم بنمحمد نے ‘ ان سے صالح بن خوات نے اور ان سے سہلبنابیحثمہ رضیاللہعنہ نے ‘ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے ۔
حدثني محمد بن عبيد الله قال: حدثني ابن أبي حازم ، عن يحيى: سمع قاسم: أخبرني صالح بن خوات ، عن سهل: حدثه: قوله.
sanad
مجھ سے محمد بنعبیداللہ نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے ابن حازم نے بیان کیا ‘ ان سے یحییٰ نے ‘ انہوں نے قاسم سے سنا ‘ انہیں صالح بن خوات نے خبر دی ‘ انہوں نے سہلبنابیحثمہ رضیاللہعنہ سے ان کا قول بیان کیا ۔
No comments:
Post a Comment