حدثنا عبد الله بن محمد: حدثنا معاوية بن عمرو: حدثنا أبو إسحاق ، عن حميد: سمعت أنسا رضي الله عنه يقول: خرج رسول الله صلى الله إلى الخندق ، فإذا المهاجرون والأنصار يحفرون في غداة باردة ، فلم يكن لهم عبيد يعملون ذلك لهم ، فلما رأى ما بهم من النصب والجوع ، قال: (اللهم إن العيش عيش الآخرة. فاغفر للأنصار والمهاجره). فقالوا مجيبين له: نحن الذين بايعوا محمدا *** على الجهاد ما بقينا أبدا.
ہم سے عبداللہ بنمحمد مسندی نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاویہ بنعمرو نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق فزاری نے بیان کیا ، ان سے حمید طویل نے ، انہوں نے حضرت انس رضیاللہعنہ سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خندق کی طرف تشریف لے گئے ۔ آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ مہاجرین اور انصار سردی میں صبح سویرے ہی خندق کھود رہے ہیں ۔ ان کے پاس غلام نہیں تھے کہ ان کے بجائے وہ اس کام کو انجام دیتے ۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اس مشقت اور بھوک کو دیکھا تو دعا کی ۔ اے اللہ ! زندگی تو بس آخرت ہی کی زندگی ہے ۔ پس انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما ۔ صحابہرضیاللہعنہم نے اس کے جواب میں کہا ۔ ہم ہی ہیں جنہوں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے جہاد کرنے کے لیے بیعت کی ہے ۔ جب تک ہماری جان میں جان ہے ۔
No comments:
Post a Comment