حدثني قتيبة ، حدثنا عبد العزيز ، عن أبي حازم ، عن سهل بن سعد ـ رضى الله عنه ـ قال كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في الخندق ، وهم يحفرون ، ونحن ننقل التراب على أكتادنا ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم " اللهم لا عيش إلا عيش الآخره ، فاغفر للمهاجرين والأنصار ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے بیان کیا ، ان سے ابوحازم نے اور ان سے سہلبنسعد رضیاللہعنہ نے بیان کیاکہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خندق میں تھے ۔ صحابہرضیاللہعنہم خندق کھود رہے تھے اور مٹی ہم اپنے کاندھوں پر اٹھا اٹھا کر نکال رہے تھے ۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی ، اے اللہ ! آخرت کی زندگی ہی بس آرام کی زندگی ہے ۔ پس تو انصار اور مہا جرین کی مغفرت فرما ۔
No comments:
Post a Comment