حدثنا يعقوب بن إبراهيم: حدثنا يحيى بن سعيد ، عن عبيد الله قال: أخبرني نافع ، عن ابن عمر رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وسلم عرضه يوم أحد ، وهو ابن أربع عشرة سنة ، فلم يجزه ، وعرضه يوم الخندق ، وهو ابن خمس عشرة سنة ، فأجازه.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ عمری نے ، کہا کہ مجھے نافع نے خبر دی اور انہیں ابنعمر رضیاللہعنہما نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے آپ کو انہوں نے غزوہاحد کے موقع پر پیش کیا ( تاکہ لڑنے والوں میں انہیں بھی بھرتی کر لیا جائے ) اس وقت وہ چودہ سال کے تھے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت نہیں دی ۔ لیکن غزوہخندق کے موقع پر جب انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے کو پیش کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منظور فرما لیا ۔ اس وقت وہ پندرہ سال کی عمر کے تھے ۔
No comments:
Post a Comment