حدثنا موسى بن إسماعيل ، حدثنا همام ، عن ثابت ، عن أنس ، عن أبي بكر ـ رضى الله عنه ـ قال كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم في الغار فرفعت رأسي ، فإذا أنا بأقدام القوم ، فقلت يا نبي الله ، لو أن بعضهم طأطأ بصره رآنا. قال " اسكت يا أبا بكر ، اثنان الله ثالثهما ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا ، ان سے ثابت نے ، ان سے انس رضیاللہعنہ نے اور ان سے ابوبکر رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں تھا ۔ میں نے جو سر اٹھایا تو قوم کے چند لوگوں کے قدم ( باہر ) نظر آئے میں نے کہا ، اے اللہ کے نبی ! اگر ان میں سے کسی نے بھی نیچے جھک کر دیکھ لیا تو وہ ہمیں ضرور دیکھ لے گا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، ابوبکر ! خاموش رہو ہم ایسے دو ہیں جن کا تیسرا اللہ ہے ۔
No comments:
Post a Comment