حدثنا محمد بن العلاء ، حدثنا أبو أسامة ، حدثنا بريد بن عبد الله ، عن أبي بردة ، عن أبي موسى ـ رضى الله عنه ـ بلغنا مخرج النبي صلى الله عليه وسلم ونحن باليمن فركبنا سفينة فألقتنا سفينتنا إلى النجاشي بالحبشة ، فوافقنا جعفر بن أبي طالب ، فأقمنا معه حتى قدمنا ، فوافقنا النبي صلى الله عليه وسلم حين افتتح خيبر ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم " لكم أنتم يا أهل السفينة هجرتان ".
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ، ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے برید بنعبداللہ نے بیان کیا ، ان سے ابوبردہ نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
جب ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ کی اطلاع ملی تو ہم یمن میں تھے ۔ پھر ہم کشتی پر سوار ہوئے لیکن اتفاق سے ہوا نے ہماری کشتی کا رخ نجاشی کے ملک حبشہ کی طرف کر دیا ۔ ہماری ملاقات وہاں جعفر بنابیطالب رضیاللہعنہ سے ہوئی ( جو ہجرت کر کے وہاں موجود تھے ) ہم انہیں کے ساتھ وہاں ٹھہرے رہے ، پھر مدینہ کا رخ کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وقت ملاقات ہوئی جب آپ خیبر فتح کر چکے تھے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے اے کشتی والو ! دو ہجرتیں کی ہیں ۔
No comments:
Post a Comment