حدثنا أبو الربيع ، حدثنا ابن عيينة ، عن ابن جريج ، عن عطاء ، عن جابر ـ رضى الله عنه ـ قال النبي صلى الله عليه وسلم حين مات النجاشي " مات اليوم رجل صالح ، فقوموا فصلوا على أخيكم أصحمة ".
ہم سے ابو ربیع سلیمان بنداؤد نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے ابنجریج نے ، ان سے عطاء بنابیرباح نے اور ان سے حضرت جابر رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
جس دن نجاشی ( حبشہ کے بادشاہ ) کی وفات ہوئی تو آنحضر ت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، آج ایک مردصالح اس دنیا سے چلا گیا ، اٹھو اور اپنے بھائی اصحمہ کی نماز جنازہ پڑھ لو ۔
No comments:
Post a Comment