حدثنا عياش بن الوليد ، حدثنا الوليد بن مسلم ، حدثني الأوزاعي ، حدثني يحيى بن أبي كثير ، عن محمد بن إبراهيم التيمي ، قال حدثني عروة بن الزبير ، قال سألت ابن عمرو بن العاص أخبرني بأشد ، شىء صنعه المشركون بالنبي صلى الله عليه وسلم قال بينا النبي صلى الله عليه وسلم يصلي في حجر الكعبة إذ أقبل عقبة بن أبي معيط ، فوضع ثوبه في عنقه فخنقه خنقا شديدا ، فأقبل أبو بكر حتى أخذ بمنكبه ودفعه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال { أتقتلون رجلا أن يقول ربي الله} الآية. تابعه ابن إسحاق حدثني يحيى بن عروة عن عروة ، قلت لعبد الله بن عمرو. وقال عبدة عن هشام عن أبيه قيل لعمرو بن العاص. وقال محمد بن عمرو عن أبي سلمة حدثني عمرو بن العاص.
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ولیدبنمسلم نے بیان کیا ، کہا مجھ سے اوزاعی نے بیان کیا ، ان سے یحییٰبنابیکثیر نے بیان کیا ، ان سے محمد بن ابراہیمتیمی نے بیان کیا کہ مجھ سے عروہبنزبیر نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن عمروبنعاص رضیاللہعنہما سے پوچھاکہ
مجھے مشرکیں کے سب سے سخت ظلم کے متعلق بتاؤ جو مشرکین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حطیم میں نماز پڑھ رہے تھے کہ عقبہبنابیمعیط آیا اور ظالم اپنا کپڑا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مبارک میں پھنسا کر زور سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گلا گھونٹنے لگا اتنے میں حضرت ابوبکر صدیق رضیاللہعنہ آ گئے اور انہوں نے اس بدبخت کا کندھا پکڑ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اسے ہٹا دیا اور کہا کہ تم لوگ ایک شخص کو صرف اس لئے مار ڈالنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے الآیۃ عیاش بن ولید کے ساتھ اس روایت کی متابعت ابن اسحاق نے کی ( اور بیان کیا کہ ) مجھ سے یحییٰ بن عروہ نے بیان کیا اور ان سے عروہ نے کہ میں نے حضرت عبداللہبنعمرو رضیاللہعنہما سے پوچھا اور عبدہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے کہ حضرت عمروبنعاص رضیاللہعنہ سے کہا گیا اور محمد بنعمرو نے بیان کیا ، ان سے ابوسلمہ نے ، اس میں یوں ہے کہ مجھ سے حضرت عمروبنعاص رضیاللہعنہ نے بیان کیا ۔
No comments:
Post a Comment