حدثنا الصلت بن محمد أبو همام ، قال سمعت المغيرة بن عبد الرحمن ، حدثنا أبو الزناد ، عن الأعرج ، عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال قالت الأنصار اقسم بيننا وبينهم النخل. قال " لا ". قال يكفونا المئونة وتشركونا في التمر. قالوا سمعنا وأطعنا.
ہم سے ابوہمام صلت بنمحمد نے بیان کیا کہا میں نے مغیرہ بن عبدالرحمٰن سے سنا ، کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا ، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہ
انصار نے کہا یا رسول اللہ ! کھجور کے باغات ہمارے اور مہاجرین کے درمیان تقسیم فرما دیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں ایسا نہیں کروں گا اس پر انصار نے ( مہاجرین سے ) کہا پھر آپ ایسا کر لیں کہ کام ہماری طرف سے آپ انجام دیاکریں اور کھجوروں میں آپ ہمارے ساتھی ہو جائیں ، مہاجرین نے کہا ہم نے آپ لوگوں کی یہ بات سنی اور ہم ایسا ہی کریں گے ۔
No comments:
Post a Comment