حدثنا حجاج بن منهال ، حدثنا شعبة ، قال أخبرني عدي بن ثابت ، قال سمعت البراء ـ رضى الله عنه ـ قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم أو قال قال النبي صلى الله عليه وسلم " الأنصار لا يحبهم إلا مؤمن ، ولا يبغضهم إلا منافق ، فمن أحبهم أحبه الله ، ومن أبغضهم أبغضه الله ".
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، مجھے عدی بن ثابت نے خبر دی ، کہا کہ میں نے حضرت براء رضیاللہعنہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنایا یوں بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انصار سے صرف مومن ہی محبت رکھے گا اور ان سے صرف منافق ہی بغض رکھے گا ۔ پس جو شخص ان سے محبت کرے اس سے اللہ محبت کرے گا اور جوان سے بغض رکھے گا اس سے اللہ تعالیٰ بغض رکھے گا ( معلوم ہوا کہ انصار کی محبت نشان ایمان ہے اور ان سے دشمنی رکھنا بے ایمان لوگوں کا کام ہے ۔ )
No comments:
Post a Comment