حدثنا آدم ، حدثنا شعبة ، قال وحدثنا عمرو ، أخبرنا شعبة ، عن عمرو بن مرة ، عن مرة ، عن أبي موسى الأشعري ـ رضى الله عنه ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " كمل من الرجال كثير ، ولم يكمل من النساء إلا مريم بنت عمران ، وآسية امرأة فرعون ، وفضل عائشة على النساء كفضل الثريد على سائر الطعام ".
ہم سے آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ( امامبخاری رحمہ اللہ نے ) اور ہم سے عمرو نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ، انہیں عمرو بن مرہ نے ، انہیں مرہ نے اور انہیں حضرت ابوموسیٰاشعری رضیاللہعنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مردوں میں تو بہت سے کامل پیدا ہوئے لیکن عورتوں میں مریم بنتعمران ، فرعون کی بیوی آسیہ کے سوا اور کوئی کامل پیدا نہیں ہوئی ، اور عائشہ کی فضیلت عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی فضیلت بقیہ تمام کھانوں پر ہے ۔
No comments:
Post a Comment