حدثنا يحيى بن بكير ، حدثنا الليث ، عن يونس ، عن ابن شهاب ، قال أبو سلمة إن عائشة ـ رضى الله عنها ـ قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما " يا عائش ، هذا جبريل يقرئك السلام ". فقلت وعليه السلام ورحمة الله وبركاته ، ترى ما لا أرى. تريد رسول الله صلى الله عليه وسلم.
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ، ان سے یونس نے ، ان سے ابنشہاب نے بیان کیا ، ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عائشہ رضیاللہعنہا نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن فرمایا : اے عائش یہ جبرائیل علیہالسلام تشریف فرما ہیں اور تمہیں سلام کہتے ہیں ، میں نے اس پر جواب دیا وعلیہالسلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، آپ وہ چیز ملاحظہ فرماتے ہیں جو مجھ کو نظر نہیں آتی ۔ ( آپ کی مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی ) ۔
No comments:
Post a Comment