حدثني الحسن بن محمد ، حدثنا أبو عباد ، يحيى بن عباد حدثنا الماجشون ، أخبرنا عبد الله بن دينار ، قال نظر ابن عمر يوما وهو في المسجد إلى رجل يسحب ثيابه في ناحية من المسجد فقال انظر من هذا ليت هذا عندي. قال له إنسان أما تعرف هذا يا أبا عبد الرحمن هذا محمد بن أسامة ، قال فطأطأ ابن عمر رأسه ، ونقر بيديه في الأرض ، ثم قال لو رآه رسول الله صلى الله عليه وسلم لأحبه.
مجھ سے حسن بنمحمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابوعباد یحییٰ بن عباد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ماجشون نے بیان کیا ، انہیں عبداللہبندینار نے خبر دی کہ
عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے ایک دن ایک صاحب کو مسجد میں دیکھا کہ اپنا کپڑا ایک کونے میں پھیلا رہے تھے ، انہوں نے کہا دیکھو یہ کون صاحب ہیں ؟ کاش ! یہ میرے قریب ہوتے ۔ ایک شخص نے کہا اے ابوعبدالرحمن ! کیا آپ انہیں نہیں پہچانتے ؟ یہ محمد بن اسامہ رضیاللہعنہ ہیں ۔ ابن دینار نے بیان کیا کہ یہ سنتے ہی حضرت عبداللہبنعمر رضیاللہعنہما نے اپنا سر جھکا لیا اور اپنے ہاتھوں سے زمین کرید نے لگے پھر بولے اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھتے تو یقیناً آپ ان سے محبت فرماتے ۔
No comments:
Post a Comment