حدثنا قتيبة ، حدثنا أبو عوانة ، حدثنا أبو إسحاق الشيباني ، قال سألت زر بن حبيش عن قول الله ، تعالى { فكان قاب قوسين أو أدنى * فأوحى إلى عبده ما أوحى}. قال حدثنا ابن مسعود أنه رأى جبريل له ستمائة جناح.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسحاق شیبانی نے بیان کیا ، کہا کہ
میں نے زر بن حبیش سے اللہ تعالیٰ کے ( سورۃ النجم میں ) ارشاد فکان قاب قوسین اوادنیٰ فاوحیٰ الی عبدہ ما اوحیٰ کے متعلق پوچھا ، تو انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے بیان کیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو ( اپنی اصلی صورت میں ) دیکھا ، تو ان کے چھ سو بازو تھے ۔
No comments:
Post a Comment