حدثني محمد بن المثنى ، حدثنا يحيى ، عن إسماعيل ، قال حدثني قيس ، عن أبي مسعود ـ رضى الله عنه ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته ، ولكنهما آيتان من آيات الله ، فإذا رأيتموهما فصلوا ".
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ، ان سے اسماعیل ابی خالد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے قیس بن ابی حازم نے بیان کیا اور ان سے ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، سورج اور چاند میں کسی کی موت یا حیات پر گرہن نہیں لگتا ۔ بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے نشانی ہیں اس لیے جب تم ان میں گرہن دیکھو تو نماز پڑھو ۔
No comments:
Post a Comment