حدثنا محمد بن المثنى ، قال حدثنا يحيى ، قال حدثنا هشام ، قال حدثني أبي ، عن عمر بن أبي سلمة ، أنه رأى النبي صلى الله عليه وسلم يصلي في ثوب واحد في بيت أم سلمة ، قد ألقى طرفيه على عاتقيه.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، انھوں نے کہا کہ ہم سے ہشام نے بیان کیا ، انھوں نے کہا کہ مجھ سے میرے والد نے عمر بن ابی سلمہ سے نقل کر کے بیان کیا کہ
انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ام سلمہ کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا ، کپڑے کے دونوں کناروں کو آپ نے دونوں کاندھوں پر ڈال رکھا تھا ۔
No comments:
Post a Comment