حدثنا عبيد بن إسماعيل ، قال حدثنا أبو أسامة ، عن هشام ، عن أبيه ، أن عمر بن أبي سلمة ، أخبره قال رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في ثوب واحد مشتملا به في بيت أم سلمة ، واضعا طرفيه على عاتقيه.
ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا ، انھوں نے کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے ہشام کے واسطے سے بیان کیا ، وہ اپنے والد سے جن کو عمر بن ابی سلمہ نے خبر دی ، انھوں نے کہا کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ۔ آپ اسے لپیٹے ہوئے تھے اور اس کے دونوں کناروں کو دونوں کاندھوں پر ڈالے ہوئے تھے ۔
No comments:
Post a Comment