Saturday 18 November 2017

Sunan Abu Dawood Hadith No 995

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ شُعْبَةَ عَنْ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ عَنْ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ صَلَّی بِنَا إِمَامٌ لَنَا يُکْنَی أَبَا رِمْثَةَ فَقَالَ صَلَّيْتُ هَذِهِ الصَّلَاةَ أَوْ مِثْلَ هَذِهِ الصَّلَاةِ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ يَقُومَانِ فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ عَنْ يَمِينِهِ وَکَانَ رَجُلٌ قَدْ شَهِدَ التَّکْبِيرَةَ الْأُولَی مِنْ الصَّلَاةِ فَصَلَّی نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ حَتَّی رَأَيْنَا بَيَاضَ خَدَّيْهِ ثُمَّ انْفَتَلَ کَانْفِتَالِ أَبِي رِمْثَةَ يَعْنِي نَفْسَهُ فَقَامَ الرَّجُلُ الَّذِي أَدْرَکَ مَعَهُ التَّکْبِيرَةَ الْأُولَی مِنْ الصَّلَاةِ يَشْفَعُ فَوَثَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ فَأَخَذَ بِمَنْکِبِهِ فَهَزَّهُ ثُمَّ قَالَ اجْلِسْ فَإِنَّهُ لَمْ يُهْلِکْ أَهْلَ الْکِتَابِ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَکُنْ بَيْنَ صَلَوَاتِهِمْ فَصْلٌ فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَصَرَهُ فَقَالَ أَصَابَ اللَّهُ بِکَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَدْ قِيلَ أَبُو أُمَيَّةَ مَکَانَ أَبِي رِمْثَةَ
عبدالوہاب بن نجدہ، اشعث بن شعبہ، منہال بن خلیفہ، حضرت ارزق بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے امام نے ہم کو نماز پڑھائی جن کا نام ابورمثہ تھا انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ میں نے یہی نماز (یا یہ کہ ایسی ہی نماز) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پڑھی تھی انہوں نے مزید کہا کہ ابوبکر وعمر رضی اللہ عنھما پہلی صف میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے داہنی جانب کھڑے تھے اور ایک شخص اور تھا جس نے تکبیر اولی پائی تھی جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تو تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے داہنی اور بائیں طرف سلام پھیرا یہاں تک کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رخساروں کی سفیدی دیکھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے جس طرح ابورمثہ (یعنی میں) کھڑا ہوا اسکے بعد وہ شخص جس نے تکبیر اولیٰ پائی تھی کھڑا ہو کر دوگانہ پڑھنے لگا یہ دیکھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسکی طرف جھپٹے اور اسکو جھنجوڑ ڈالا اور کہا بیٹھ جا، کیونکہ اہل کتاب اسی لیے برباد ہوئے کہ انہوں نے ایک نماز کو دوسری نماز سے الگ نہ کیا (یہ سن کر) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نگاہ اٹھائی اور فرمایا اے خطاب کے بیٹے اللہ نے تجھے ٹھیک بات کہنے کی توفیق عطاء فرمائی۔

No comments:

Post a Comment