حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَی بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ إِذَا قُمْتَ فَتَوَجَّهْتَ إِلَی الْقِبْلَةِ فَکَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَبِمَا شَائَ اللَّهُ أَنْ تَقْرَأَ وَإِذَا رَکَعْتَ فَضَعْ رَاحَتَيْکَ عَلَی رُکْبَتَيْکَ وَامْدُدْ ظَهْرَکَ وَقَالَ إِذَا سَجَدْتَ فَمَکِّنْ لِسُجُودِکَ فَإِذَا رَفَعْتَ فَاقْعُدْ عَلَی فَخِذِکَ الْيُسْرَی
وہب بن بقیہ، خالد، محمد، ابن عمرو، علی بن یحیی بن خلاد، حضرت رفاعہ بن رافع سے یہی قصہ ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے کہ جس میں یہ ہے کہ جب تو کھڑا ہو تو قبلہ کی طرف منہ کر، تکبیر کہہ اور سورہ فاتحہ پڑھ اور جو اللہ چاہے قرآن میں سے پڑھ اور جب تو رکوع کرے تو اپنی دونوں ہتھلیوں کو گھٹنوں پر رکھ اور پشت کو سیدھا رکھ اور جب تو سجدہ کرے تو اپنے سجدے میں ٹھر جا اور جب تو سر اٹھائے تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ۔
No comments:
Post a Comment