حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ وَالْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ قَالَا حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَی بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ بِمَعْنَاهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا لَا تَتِمُّ صَلَاةُ أَحَدِکُمْ حَتَّی يُسْبِغَ الْوُضُوئَ کَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَيَغْسِلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ وَيَمْسَحَ بِرَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ إِلَی الْکَعْبَيْنِ ثُمَّ يُکَبِّرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَيَحْمَدَهُ ثُمَّ يَقْرَأَ مِنْ الْقُرْآنِ مَا أَذِنَ لَهُ فِيهِ وَتَيَسَّرَ فَذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ حَمَّادٍ قَالَ ثُمَّ يُکَبِّرَ فَيَسْجُدَ فَيُمَکِّنَ وَجْهَهُ قَالَ هَمَّامٌ وَرُبَّمَا قَالَ جَبْهَتَهُ مِنْ الْأَرْضِ حَتَّی تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُهُ وَتَسْتَرْخِيَ ثُمَّ يُکَبِّرَ فَيَسْتَوِيَ قَاعِدًا عَلَی مَقْعَدِهِ وَيُقِيمَ صُلْبَهُ فَوَصَفَ الصَّلَاةَ هَکَذَا أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ حَتَّی تَفْرُغَ لَا تَتِمُّ صَلَاةُ أَحَدِکُمْ حَتَّی يَفْعَلَ ذَلِکَ
حسن بن علی، ہشام بن عبدالملک، حجاج بن منہال، ہمام، اسحاق بن یحیی بن خلاد، حضرت رفاعہ بن رافع سے بھی اسی طرح مروی ہے اس میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کسی کی نماز اس وقت تک پوری نہیں ہوتی جب تک کہ وضو کو پورا نہ کرے جیسا کہ اللہ تعالی نے اس کو کرنے کا حکم دیا ہے یعنی وہ اپنا منہ اور دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئے، سر کا مسح کرے اور دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے اس کے بعد اللہ کی بڑائی بیان کرے اور اس کی حمد و ثناء کرے۔ پھر قرآن مجید میں سے پڑھے جس قدر آسان ہو۔ اس کے بعد حماد کی حدیث کے مثل بیان کیا۔ اس کے بعد فرمایا پھر تکبیر کہہ کر سجدہ کرے تو اپنا منہ اطمینان سے زمین پر رکھ دے یہاں تک کہ جوڑ آرام پائیں اور ڈھیلے پڑ جائیں پھر تکبیر کہے اور اپنی سرین پر بالکل سیدھا ہو کر بیٹھ جائے اور پیٹھ کو سیدھا کرے اسی طرح نماز کی چاروں رکعتوں کے متعلق بیان فرمایا فارغ ہونے تک۔ فرمایا تم میں سے کسی کی نماز پوری نہیں ہوتی جب تک کہ ایسا نہ کرے۔
No comments:
Post a Comment