حدثنا عياش بن الوليد ، أخبرنا عبد الأعلى ، حدثنا معمر ، عن الزهري ، عن سعيد ، عن أبي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " يتقارب الزمان ، وينقص العمل ، ويلقى الشح ، وتظهر الفتن ، ويكثر الهرج ". قالوا يا رسول الله أيم هو. قال " القتل القتل ". وقال شعيب ، عن يونس ، والليث ، وابن أخي الزهري ، عن الزهري ، عن حميد ، عن أبي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
ہم سے عیاش بن الولید نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم کو عبد الاعلیٰ نے خبر دی ‘ انہوں نے کہا ہم سے معمر نے بیان کیا ‘ ان سے زہری نے ‘ان سے سوید بن مسیب نے بیان کیا ‘ ان سے ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زمانہ قریب ہوتا جائے گا اور عمل کم ہوتا جائے گا اور لالچ دلوں میں ڈال دیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہونے لگیں گے اور ہرج کی کثرت ہو جائے گی ۔ لوگوں نے سوال کیا یا رسول اللہ ! یہ ہرج کیا چیز ہے ؟ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قتل ! قتل ! اور یونس اور لیث اور زہری کے بھتیجے نے بیان کیا ‘ ان سے زہری نے ‘ ان سے حمید نے ‘ ان سے ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔
No comments:
Post a Comment