حدثنا أبو نعيم ، حدثنا ابن عيينة ، عن الزهري ، . وحدثني محمود ، أخبرنا عبد الرزاق ، أخبرنا معمر ، عن الزهري ، عن عروة ، عن أسامة بن زيد ـ رضى الله عنهما ـ قال أشرف النبي صلى الله عليه وسلم على أطم من آطام المدينة فقال " هل ترون ما أرى ". قالوا لا. قال " فإني لأرى الفتن تقع خلال بيوتكم كوقع القطر ".
ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ‘ ان سے زہری نے ( دوسری سند ) امامبخاری نے کہا کہ اور مجھ سے محمود بن غیلان نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو عبدالرزاق نے خبر دی ‘ انہیں معمر نے خبر دی ‘ انہیں زہری نے ‘ انہیں عروہ نے اور ان سے اسامہ بنزید رضیاللہعنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے ٹیلوں میں سے ایک ٹیلے پر چڑھے پھر فرمایا کہ میں جو کچھ دیکھتا ہوں تم بھی دیکھتے ہو ؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں فتنوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ بارش کے قطروں کی طرح تمہارے گھروں میں داخل ہو رہے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment