Monday, 20 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 7058

حدثنا موسى بن إسماعيل ،‏‏‏‏ حدثنا عمرو بن يحيى بن سعيد بن عمرو بن سعيد ،‏‏‏‏ قال أخبرني جدي ،‏‏‏‏ قال كنت جالسا مع أبي هريرة في مسجد النبي صلى الله عليه وسلم بالمدينة ومعنا مروان قال أبو هريرة سمعت الصادق المصدوق يقول ‏"‏ هلكة أمتي على يدى غلمة من قريش ‏"‏‏.‏ فقال مروان لعنة الله عليهم غلمة‏.‏ فقال أبو هريرة لو شئت أن أقول بني فلان وبني فلان لفعلت‏.‏ فكنت أخرج مع جدي إلى بني مروان حين ملكوا بالشأم ،‏‏‏‏ فإذا رآهم غلمانا أحداثا قال لنا عسى هؤلاء أن يكونوا منهم قلنا أنت أعلم‏.‏
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عمرو بن یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھے میرے دادا سعید نے خبر دی ، کہا کہ
میں ابوہریرہ رضیاللہعنہ کے پاس مدینہ منورہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں بیٹھا تھا اور ہمارے ساتھ مروان بھی تھا ۔ ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہا کہ میں نے صادق و مصدوق سے سنا ہے آپ نے فرمایا کہ میری امت کی تباہی قریش کے چند لڑکوں کے ہاتھ سے ہو گی ۔ مروان نے اس پر کہا ان پر اللہ کی لعنت ہو ۔ ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے کہا کہ اگر میں ان کے خاندان کے نام لے کر بتلانا چاہوں تو بتلا سکتا ہوں ۔ پھر جب بنی مروان شام کی حکومت پر قابض ہو گئے تو میں اپنے دادا کے ساتھ ان کی طرف جاتا تھا ۔ جب وہاں انہوں نے نوجوان لڑکوں کو دیکھا تو کہا کہ شاید یہ انہی میں سے ہوں ۔ ہم نے کہا کہ آپ کو زیادہ علم ہے ۔

No comments:

Post a Comment