حدثنا محمد بن عرعرة ، حدثنا شعبة ، عن قتادة ، عن أنس بن مالك ، عن أسيد بن حضير ، أن رجلا ، أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال يا رسول الله استعملت فلانا ولم تستعملني. قال " إنكم سترون بعدي أثرة ، فاصبروا حتى تلقوني ".
ہم سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے ، ان سے انس بنمالک رضیاللہعنہ نے اور ان سے اسید بن حضیر رضیاللہعنہ نے ،
ایک صاحب ( خود اسید ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے فلاں عمروبنعاص کو حاکم بنا دیا اور مجھے نہیں بنایا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ انصاری میرے بعد اپنی حق تلفی دیکھو گے تو قیامت تک صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے آ ملو ۔
No comments:
Post a Comment