حدثنا علي بن عبد الله ، حدثنا بشر بن السري ، حدثنا نافع بن عمر ، عن ابن أبي مليكة ، قال قالت أسماء عن النبي صلى الله عليه وسلم قال " أنا على ، حوضي أنتظر من يرد على ، فيؤخذ بناس من دوني فأقول أمتي. فيقول لا تدري ، مشوا على القهقرى ". قال ابن أبي مليكة اللهم إنا نعوذ بك أن نرجع على أعقابنا أو نفتن.
ہم سے علی بنعبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے بشر بن سری نے بیان کیا ، کہا ہم سے نافع بنعمر نے بیان کیا ، ان سے ابن ابی ملیکہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( قیامت کے دن ) میں حوضکوثر پر ہوں گا اور اپنے پاس آنے والوں کا انتظار کرتا رہوں گا پھر ( حوضکوثر ) پر کچھ لوگوں کو مجھ تک پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا جائے گا تو میں کہوں گا کہ یہ تو میری امت کے لوگ ہیں ۔ جواب ملے گا کہ آپ کو معلوم نہیں یہ لوگ الٹے پاؤں پھر گئے تھے ۔ ابن ابی ملیکہ اس حدیث کو روایت کرتے وقت دعا کرتے ” اے اللہ ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں کہ ہم الٹے پاؤں پھر جائیں یا فتنہ میں پڑ جائیں “ ۔
No comments:
Post a Comment