حدثنا إبراهيم بن حمزة ، حدثني ابن أبي حازم ، والدراوردي ، عن يزيد ، عن عبد الله بن خباب ، عن أبي سعيد الخدري ، أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول " إذا رأى أحدكم الرؤيا يحبها ، فإنها من الله ، فليحمد الله عليها ، وليحدث بها ، وإذا رأى غير ذلك مما يكره ، فإنما هي من الشيطان ، فليستعذ من شرها ، ولا يذكرها لأحد ، فإنها لن تضره "
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے ابن ابی حازم اور دراوردی نے بیان کیا ‘ ان سے یزید نے بیان کیا ‘ ان سے عبداللہ بن خباب نے اور ان سے حضرت ابوسعیدخدری رضیاللہعنہ نے ‘
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ‘ آپ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور اس پر اسے اللہ کی تعریف کرنا چاہئیے اور اسے بیان بھی کرنا چاہئیے اور جب کوئی خواب ایسا دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو وہ شیطان کی طرف سے ہے اور اسے چاہئیے کہ اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے اور اس کا ذکر کسی سے نہ کرے ‘ کیونکہ وہ اسے ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکے گا ۔
No comments:
Post a Comment