حدثنا علي ، حدثنا سفيان ، قال عمرو سمعت سعيد بن جبير ، سمعت ابن عباس ، سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول " إنكم ملاقو الله حفاة عراة مشاة غرلا ". قال سفيان هذا مما نعد أن ابن عباس سمعه من النبي صلى الله عليه وسلم.
ہم سے علی بنعبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا کہ عمرو بن دینار نے کہا کہ میں نے سعیدبنجبیر سے سنا ، انہوں نے ابنعباس رضیاللہعنہما سے سنا اور
انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے فرمایا کہ تم اللہ سے قیامت کے دن ننگے پاؤں ، ننگے بدن اور پیدل چل کر بن ختنہ ملو گے ۔ سفیان نے کہا کہ یہ حدیث ان ( نویاد دس حدیثوں ) میں سے ہے جن کے متعلق ہم سمجھتے ہیں کہ ابنعباس رضیاللہعنہما نے خود ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ۔
No comments:
Post a Comment