Sunday, 19 February 2017

Sahih Bukhari Hadees No 6502

حدثني محمد بن عثمان ،‏‏‏‏ حدثنا خالد بن مخلد ،‏‏‏‏ حدثنا سليمان بن بلال ،‏‏‏‏ حدثني شريك بن عبد الله بن أبي نمر ،‏‏‏‏ عن عطاء ،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ،‏‏‏‏ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إن الله قال من عادى لي وليا فقد آذنته بالحرب ،‏‏‏‏ وما تقرب إلى عبدي بشىء أحب إلى مما افترضت عليه ،‏‏‏‏ وما يزال عبدي يتقرب إلى بالنوافل حتى أحبه ،‏‏‏‏ فإذا أحببته كنت سمعه الذي يسمع به ،‏‏‏‏ وبصره الذي يبصر به ،‏‏‏‏ ويده التي يبطش بها ورجله التي يمشي بها ،‏‏‏‏ وإن سألني لأعطينه ،‏‏‏‏ ولئن استعاذني لأعيذنه ،‏‏‏‏ وما ترددت عن شىء أنا فاعله ترددي عن نفس المؤمن ،‏‏‏‏ يكره الموت وأنا أكره مساءته ‏"‏‏.‏
مجھ سے محمد بن عثمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے خالد بنمخلد نے ، کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے ، ان سے شریک بن عبداللہبنابی نمر نے ، ان سے عطاء نے اور ان سے ابوہریرہ رضیاللہعنہ نے بیان کیاکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے اور کوئی عبادت مجھ کو اس سے زیادہ پسند نہیں ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے ( یعنی فرائض مجھ کو بہت پسند ہیں جیسے نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ ) اور میرا بندہ فرض ادا کرنے کے بعد نفل عبادتیں کر کے مجھ سے اتنا نزدیک ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں ۔ پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے ، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے ، اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں اگر وہ کسی دشمن یا شیطان سے میری پناہ مانگتا ہے تو میں اسے محفوظ رکھتا ہوں اور میں جو کام کرنا چاہتا ہوں اس میں مجھے اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کہ مجھے اپنے مومن بندے کی جان نکالنے میں ہوتا ہے ۔ وہ تو موت کو بوجہ تکلیف جسمانی کے پسند نہیں کرتا اور مجھ کو بھی اسے تکلیف دینا برا لگتا ہے ۔

1 comment: