حدثنا أبو الوليد ، حدثنا مهدي ، عن غيلان ، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال إنكم لتعملون أعمالا هي أدق في أعينكم من الشعر ، إن كنا نعدها على عهد النبي صلى الله عليه وسلم الموبقات. قال أبو عبد الله يعني بذلك المهلكات.
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے مہدی نے بیان کیا ، ان سے غیلان نے ، ان سے انس رضیاللہعنہ نے ، انہوں نے کہا
تم ایسے ایسے عمل کرتے ہو جو تمہاری نظر میں بال سے زیادہ باریک ہیں ( تم اسے حقیر سمجھتے ہو ، بڑا گناہ نہیں سمجھتے ) اور ہم لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ان کاموں کو ہلاک کر دینے والا سمجھتے تھے ۔ امامبخاری نے کہا کہ حدیث میں جو لفظ موبقات ہے اس کا معنی ہلاک کرنے والے ۔
No comments:
Post a Comment